Daily Taqat

ہم راؤ انوار کو پیش کروا سکتے ہیں تو یہ محسن حبیب کیا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثارنے این آئی سی ایل کیس کے دوسرے ملزم محسن حبیب کے پیش ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم راؤ انوار کو پیش کروا سکتے ہیں تومحسن حبیب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ایل آئی سی ایل کیس کی سماعت کی، سابق چیئرمین ایاز خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ دوسراملزم محسن حبیب وڑائچ کہاں ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ محسن حبیب تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم راؤ انوار کو پیش کراسکتے ہیں تومحسن حبیب کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ محسن حبیب کانام ای سی ایل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن حبیب کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔ عدالت نے نیب کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »