نیشنل ایکشن پلان پرپوری طرح عمل کریں تو دنیا کو ہم پر تنقید کرنے کا موقع نہیں ملےگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پرپوری طرح عمل کریں تو دنیا کو ہم پر تنقید کرنے کا موقع نہیں ملےگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہاکہ پاکستان کو مودی یا ٹرمپ سے مقابلہ نہیں کرنا بلکہ پاکستان کو بچانے کے لیے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، پاکستان کے خلاف بھارت کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرتے ہیں، ٹھیک اسی طرح پاکستان کو بھی اپنا موقف دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.