Daily Taqat

اگر کرپشن ہے توسامنے لاؤ ورنہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، مریم نواز

سابق وزیر نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 دہائیوں سے نوازشریف کا احتساب کر کے 10 روپے کی کرپشن نہیں ملی۔ اگر کرپشن ہے توسامنے لاؤ، ورنہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔

قاسم باغ ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خلائی مخلوق کے اسکرپٹ میں دھرنے اور لاک ڈاؤن تھے۔ مخالفین کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے، اسکرپٹ میں یہ نہیں تھا کہ نواز شریف ڈٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مقابلہ عمران خان کے بڑوں کیساتھ ہے، زرداری عمران بھائی بھائی ہیں۔ ووٹ کو 70 سالوں میں کسی نے عزت نہیں دی۔ ووٹ کوعزت دلانے کا مقدمہ 70 سالہ پرانا ہے۔ لیکن اب اس مقدمے کو لڑنے والا پیدا ہوگیاہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ نوازشریف نے ووٹرز کی طاقت کو جھکنے نہیں دیا۔ نوازشریف نے اپنی 3 نسلوں کا ساتھ دیا۔ حساب لینے والے تھک گئے، سر پکڑ کربیٹھ گئے لیکن نوازشریف تھکا نہیں۔ کچھ لوگ سازشیں کرتے کرتے تھک گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ قافلہ بلوچستان سے جنوبی محاذ تک پہنچا۔ لاڈلے کی نیازی سروسز، جعلی این اوسی، آف شور کمپنی بھی حلال ہے۔ وہ جوکہے کہ 2013ء میں فوج نے نوازشریف کی مدد کی تھی۔ اگر مدد کی تھی توپھر تم کے پی میں کیسے جیت گئے؟ آپ بزدل ترین انسان ہو، کرسی پر بیٹھے شخص کو سلام کرتے ہو۔ جب کوئی کرسی پر ہوتوتم سلام کرتے ہو، اور جب کوئی کرسی سے اترجائے توتم کہتے ہو کہ نوازشریف کے ساتھ تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »