اگر فلم کا موضوع اچھا اور جاندار ہو تو شائقین ضرور پسند کرتے

لاہور:  پاکستان کے اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔فلم کا موضوع ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احسن خان کا ایک انٹرویو میں کہناتھاکہ آج کل زیادہ تر فلمیں کم اور ڈرامے ہی بن رہے ہیں، کسی ڈرامے کی ایک قست کو فلم کا نام دے دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ فلم جلد ہی سینما سے اتار لی جا تی ہے۔انہوں نے مزید بتایا اس فلم میں نیلم منیر سمیت تمام ٹیم نے بہت محنت کی ہے، اگر فلم کا موضوع اچھا اور جاندار ہو تو شائقین ضرور پسند کرتے ہیں۔پاکستانی فنکاروں کو بھارت جانے کی بجائے یہاں کام کرنے کو ترجیح دینی چاہیے،بھارت سے زیادہ یہاں لوگ ہماری  عزت کرتے ہیں اور پیار دیتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.