اگر دہشتگرد گرجہ کے اندر داخل ہو جاتے تو بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کہتے ہیں۔ کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر ایک خاص کرم ہے۔ کہ جس نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا،دہشت گردوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے ہماری فوسز پر عزم ہیں ،جو اسلحہ درکار ہوگا دیں گے،کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10،10 لاکھ اور شدید زخمیوں کیلئے 5،5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان بھی کیا،نواب ثنا اللہ زہری کا کہناتھا کہ چرچ میں 400 سے زائدلوگ موجود تھے،اگر دہشتگرد اندر داخل ہو جاتے  تو بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا، پولیس فورسزنے10سے15منٹ میں کارروائی کی ،صرف ایک جوان نے کافی دیر تک دہشت گردوں کوروکے رکھا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا،پولیس اور سیکیورٹی فورسزکی دلیری کو سراہتاہوں،نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ دہشتگردوں کوروکنے والے جوان کوصدارتی ایوارڈکی سفارش کروں گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.