میرے لیڈر کو کوئی غلط کہے تو میں اسکا جواب ضرور دونگا :ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر  اورسابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ میرے لیڈر کو کوئی غلط کہے تو میں اسکا جواب ضرور دونگا ،چیئرمین سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ غلط تھا ،یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے، اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے ،جام ساقی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

بلوچستان اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل بزنجو کو اراکین اسمبلی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کے جواب میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جو کچھ بھی ہوا وہ ٹھیک نہیں تھا ،یہ زیادتی ہے جس کی وجہ سے ہم سب شرمندہ ہیں، بلوچستان ،سندھ اورخیبر پختونخوا میں جس طرح منڈیاں لگائی گئیں وہ غلط تھا یہ طریقہ کار بالکل ٹھیک نہیں اور غیر پارلیمانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر کو کوئی غلط کہے گا تو میں اسکے جواب میں ضرور بولوں گا، انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی صرف طریقہ کار کی نشاندہی کی ہے ۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ جام ساقی کا گزشتہ دنوں انتقال ہواہے ہم انکی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں سرخ سلام پیش کرتاہوں کہ جس طرح انہوں نے آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کیلئے جدوجہد کی وہ تمام سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے، تمام سیاسی کارکنوں کو انکے نقش قدم پر چلنا چاہیے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.