Daily Taqat

احسن اقبال کو مزید ایک روز آئی سی یو میں رکھا جائیگا

سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت ٹھیک ہے، انہیں مزید ایک روز آئی سی یو میں رکھا جائےگا۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے احسن اقبال کا مکمل چیک اپ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران احسن اقبال کے جسم سے گولی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا،گولی نا نکالنے کا کوئی نقصان نہیں،گولی نکالنے کی کوشش میں نقصان کا اندیشہ تھا۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال کے بازو کی ٹوٹی ہوئی دونوں ہڈیوں کو جوڑ دیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »