میں اپنی جائز بات کروں گا، اپنے ناراض ہوتےہیں تو ہوتے رہیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید پی ایس پی میں شامل ہوگئے، مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم بھائیوں کودعوت دیتے رہیں گے، ہمارے دروازے سب کے لیےکھلےہیں، مجھے قبر میں جانا ہے، لسانی سیاست کبھی نہیں کروں گا، لسانی سیاست کرنا چاہوں توحکومت سندھ نے تمام مواقع دے رکھے ہیں۔

کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا گزشتہ چنددنوں سے بہت ناراض ہیں، کراچی کی آبادی کوکم دکھایا گیا، وزیراعلیٰ نے تسلیم بھی کرلیا، وزیر اعلیٰ سندھ کہتےہیں کہ کراچی کوپانی نہیں چاہیے، وزیراعلیٰ صاحب کراچی والوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند روز پہلےشارع فیصل بنی اور بیٹھ بھی گئی، میرے دور میں بنےانڈر پاس، برج یا سڑک میں سے ایک بھی نہیں بیٹھی۔

پی ایس پی رہنما نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی سترلاکھ آبادی کم دکھائی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے آواز نہیں اٹھائی، کراچی کا مینڈیٹ عوام نے ایم کیوایم کو دیا لیکن وہ بھی آواز نہیں اٹھارہی ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج کوئی نوگو ایریا نہیں، میں اپنی جائز بات کروں گا، اپنے ناراض ہوتےہیں تو ہوتے رہیں، انہو ں نے 24دسمبرکا جلسہ کامیاب بنانے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم پاکستان کے کورنگی سے منتخب رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کے پاکستان ہاؤس پہنچنے پران کا پرتپاک استقبال کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.