Daily Taqat

میں نے اپنی زندگی میں وہ کارنامے سرانجام دیے ہیں جو ذوالفقار علی بھٹو بھی نہیں کرسکے: دانیال عزیز

وفاقی وزیر نجکاری کمیشن دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی اور اس دوران وہ کارنامے سر انجام دیے جو ذوالفقار علی بھٹو بھی نہیں کر سکے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میری ساری زندگی عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑتے ہوئے گزری ہے، میں نے وہ کارنامے سرانجام دیے ہیں جو ذوالفقار علی بھٹو بھی نہیں کرسکے۔ دانیال عزیز کی اس بات پر میزبان حامد میر نے ایک لمبا ’ اچھا‘ کہا اور اس کے بعد یہ کلپ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 175 تھری میں عدلیہ کی ایگزیکٹو سے علیحدگی 2001 میں ہوئی ہے، یہ ایک سیاسی شخص کیلئے پورے کیریئر کو داﺅ پر لگانے والی بات ہے ، آج تک میں اس بات کا خمیازہ بھگت رہا ہوں۔ رضا ربانی بھی اس لیے روئے کیونکہ 175 تھری میں ترمیم ہورہی تھی۔
رضا ربانی کے آنسوﺅں کے حوالے پر حامد میر نے اختلاف کیا اور کہا رضا ربانی 175 تھری میں ترمیم پر نہیں بلکہ فوجی عدالتیں بننے پر روئے تھے اور یہ بات پوری دنیا جانتی ہے۔

واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز بدھ کو سپریم کورٹ میں وکیل کے بغیر پیش ہوئے تھے، انہیں عدالت کی جانب سے وکیل کرکے جواب جمع کرانے کیلئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »