Daily Taqat

دھرنے کے حوالے سے میرے پاس بہت کچھ ہے جو منظرعام پر نہیں آیا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر 2014 کے دھرنے بارے حقائق جلد منظرعام پر لانے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بہت کچھ ہے جو ابھی تک منظرعام پر نہیں آیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حقائق بہت جلد سامنے آ جائیں گے۔ ہم اپنے معاشرے کی اقدار کا احترام کرتے ہیں، لیکن ملک اس طرح نہیں چلے گا۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک کے تینوں ستونوں پر ایک ہی شخص کا قبضہ ہے، عوام ان کے ساتھ ہیں، خلائی مخلوق میں اب وہ اثر نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانا جمہوری اقدار کے خلاف ہے، مقصد صرف نوازشریف کی زبان بندی کرنا ہے۔ سابق وزیراعظم نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ بنانے کا کریڈٹ لیا تو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سدباب کا ایک بار پھر دعویٰ کر بیٹھے لیکن ساتھ ہی بولے وزیراعظم سے آج ملاقات ہو گی، بجلی کے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ نیب پرتنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم بولے کہ نیب کہہ رہا ہے ان کا سورج پورے ملک میں چمک رہا ہے، لیکن سندھ میں لوگوں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »