میں نے سپریم کورٹ کو عمران کے 40 بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کردی, ڈاکٹر شاہد مسعود

لاہور: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے 40 بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش کردی ہیں اور اگلی سماعت پر مزید اکاﺅنٹس کا ڈیٹا فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔
سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر ملزم عمران کے 40 اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش کی ہیں اور یہ وہ اکاﺅنٹس ہیں جو پاکستان میں موجود ہیں اور ان میں سے کئی فارن کرنسی اکاﺅنٹس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیر کے روز کیس کی اگلی سماعت ہے ،’ میں نے عدالت سے کہا ہے کہ پوری کوشش کروں گا کہ اگلی سماعت پر عمران کے 80 اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش کردوں کیونکہ ملزم عمران کے نام سے بیرون ملک 20 سے 25 اکاﺅنٹس بھی موجود ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ملزم عمران کے بینک اکاﺅنٹس میں بہت زیادہ پیسے ہیں اور ایک اکاﺅنٹ کے بارے تو شبہ ہے کہ اس میں سے 16 لاکھ یورو کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.