Daily Taqat

”پتا نہیں 6ماہ تک میں خودبھی ہوں یانہیں اس لیے یہ کام کیا جائے “ چیف جسٹس

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،جس میں ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔
دوران سماعت میڈیکل کالج انتظامیہ نے کہا کہ 6 ماہ میں کالج اصل حالت بحال کردیں گے۔
اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 6ماہ تک میں خودبھی ہوں یانہیں؟،انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں عطائی نہیں ڈاکٹر بنانے ہیں،سپریم کورٹ نے 3 ماہ میں میڈیکل کالج کی حالت زاربہتربنانے کاحکم دے دیا اور انتظامیہ سے 3 ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال صرف وزیراعلیٰ نہیں کرسکتے،سرگودھامیں کالج کی انسپکشن کیلئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کریں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج تووہ بھی نہیں جوہیلی کاپٹر پرسیرکرتے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »