Daily Taqat

میں اختلافات بھلانے کو تیار ہوں، لیکن نواز شریف کو میرے گھر آنا ہو گا، چودھری نثار

چودھری نثار کی سیاسی پوزیشن اور الیکشن 2018 میں ان کی مسلم لیگ (ن) کےلئے اہمیت کو سمجھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کو منانے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ آج ہی کے دن انہوں نے ایک بار پھر لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد جا کر چودھری نثار سے دو گھنٹے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انھوں نے چودھری نثار کو رضا مند کیا کہ وہ اختلافات بھلا کر پارٹی کےلئے اپنا سیاسی

کردار ادا کرنے کےلئے آگے بڑھیں۔ جس پر سابق وزیرداخلہ نے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے شہبازشریف سے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے اپنے اختلافات بھلانے کو تیار ہیں لیکن اس کےلئے نوازشریف کو انھیں منانے کے لئے ان کے گھر آنا ہو گا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اس وقت لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لئے موجود ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »