مجھ پر گالیاں دینے کا الزام غلط، ثابت ہوجائے تومجھے قبر سے نکال کر کوڑے برسائے جائیں: خادم حسین رضوی

چیئر مین تحریک لبیک مولانا خادم حسین رضوی کہا کہ ہم نے فیض آباد کا دھرنا قیمت لگوانے کیلئے نہیں ختم نبوت کی حفاظت کی خاطر دیاتھا، مجھ پر گالیاں دینے اور 21کروڑ روپے لینے کا الزام غلط ہے ،اگر قیامت تک بھی ثابت ہوجائے کہ میں نے پیسے لیکر دھرنا ختم کیا تھا تو مجھے قبرسے نکال کر کوڑے برسائے جائیں، ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو آئندہ الیکشن میں پتہ لگ جائیگا ،پاکستان کے گلی کوچوں سے گیڈر آیا لومڑ آیا شیرآیا نہیں بلکہ دیکھو دیکھو کون آیا محمد عربی کا دین آیا ،دین آیاکی صدائیں گونجیں گی، آپ لوگ آئندہ الیکشن میں تحریک لبیک کو کامیاب کرائیں، عافیہ صدیقی کو ایک ہفتے میں واپس لیکر آﺅں گا۔

زرائع کے مطابق خادم حسین رضوی نے کہاکہ دھرنے کے بعد میں جدھر بھی جاتا ہوں لوگ میری گاڑی، وہیل چیئر چومتے اور پھول پھنکتے ہیں آج کسی پر سیاہی اور کسی پرجوتیاں پھینکی جارہی ہیں اللہ پاک دنیا میں ہی یہ سب کچھ دکھا رہا ہے دھرنے کے دنوں میں کون کون سی شخصیات میرے پاس آکر درمیانہ راستہ نکالنے کا کہتی ر ہیں لمبی لسٹ ہے۔ جب ہمارا دھرنا اکیسویں روز میں داخل ہوا تو بیس ہزار سے زائد پولیس ملازمین نے ہم پر چاروں اطراف سے حملہ کردیا میں نے اللہ کے سامنے ہاتھ اٹھادیئے کہ آج ہمیں شکست ہوگئی تو یہ بدکار دین کا حلیہ بگاڑ دینگے ہماری نعشیں اٹھانے والا بھی کوئی نہیں آئے گا ۔

ہمیں دہشتگرد ڈکلیئر کردیا جائیگا، میری دعا قبول ہوئی، ہواﺅں کارخ تبدیل ہوگیا ہم پر برسائے گئے ۔شیلوں کا دھواں پولیس والوں کو ہی بے حال کرتا رہا اور ختم نبوت کے پہرے دار جیت گئے پوچھا جاتا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں ان کو کھانا کون دیتا رہا میں کہتا ہوں تمہارا باپ کھانا دیتا رہا

محمد عربی کے دیوانوں کو پچپن قسم کے کھانے ملتے ر ہے۔ ہم پر بارہ ہزار شیل کس نے برسائے آٹھ شہیدوں کی نعشیں کس نے گرائیں مجھ پر گالیاں نکالنے کا الزام ایک سازش کے تحت لگایا جارہا ہے جب تم حضور کے دیوانوں پر شیل برساﺅں گے ممتاز قادری کو پھانسی لگاﺅ گے تو کیا مولوی خادم تمہارے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈا لے گا میرا غصہ اپنی ذات کیلئے نہیں حضور کے دین کو بچانے کیلئے تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاﺅں صالحوال میں ختم نبوت کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.