کالج کے زمانے میں مجھے بھی جوتا پڑا، عمران، زرداری مل کر الیکشن نہیں لڑیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان اور زرداری کے مل کر الیکشن لڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانات پر بھی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی طرح پابندی لگ جانی چاہیے، کالج کے زمانے میں مجھے بھی جوتا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا  کہ عمران خان ،آصف زرداری کے ساتھ مل کر الیکشن نہیں لڑیں گے۔نواز شریف نے ہمیشہ ذاتی مفاد پر مبنی سیاست کی ہے ملک کی بہتری نہیں سوچی بس اپنا فائدہ دیکھا ہے،یہ اداروں کے اندر آج نفرت کا نشان ہیں۔ ان کے بیانات پر بھی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی طرح پابندی لگ جانی چاہیے،وہ ہمیشہ نعروں سے خوش ہوتے ہیں پر آج مرجھائے ہوئے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بننے کا کوئی فائد ہ نہیں ، مہینے کے اندر ان کے بھی کیسز کے فیصلے ا ٓ جانے ہیں اور ذیادہ دیر تک یہ اہل نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہاں گیا وہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتنا بہادر تھاتو حلف اٹھانے کیوں نہیں آیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ  کالج کے زمانے میں مجھے کچھ لوگوں نے مجھے بھی جوتا مارا  لیکن میں نے آج تک ان سے بدلہ نہیں لیا ،دعا کرتا ہوں کہ اس جوتا کلچر سے کسی قسم کا کوئی حادثہ نہ پیش آجائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.