Daily Taqat

دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو آگ لگا دی

گوجرانوالہ :   علاقہ ایمن آباد  کے رہائشی  عدیل  نے  رگھروالوں کے ساتھ مل کربیوی کوآگ لگادی ،  آگ لگنے سے خاتون کے جسم کے پچاس فیصد حصہ جھلس گیا ، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع  کے مطابق ایمن آباد میں شوہر نے گھر والوں سے مل کر بیوی کوآگ لگا دی، عدیل دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ اس کی بیوی رخسانہ رضامند نہیں تھی جس پر دونوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ، جس پر شوہر عدیل نے اپنے گھروالوں سے مل کر رخسانہ کو آگ لگا دی جس سے اس کا 50فیصد جسم جھلس گیا ، رخسانہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا، رخسانہ کی شادی عدیل کے ساتھ 13برس قبل ہوئی تھی اور وہ تین بچوں کی ماں تھی ۔آتشزدگی کا نشانہ بننے والی رخسانہ کے بھائی کے مطابق پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »