Daily Taqat

غیر اخلاقی ویڈیو سے بیوی کو بلیک میل کرنے والا شوہر گرفتار

ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارسلان نے سعودی عرب میں مقیم گجرات کی رہائشی لڑکی ثانیہ سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور بعد میں شادی کرلی۔ تاہم دونوں کے گھر والے شادی سے لاعلم تھے۔ شادی کے بعد ارسلان نے ثانیہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرنے لگا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بلیک میل کرکے لڑکی سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے، تاہم مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے گھر والوں کو بتا دیا۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے موبائل سے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »