Daily Taqat

بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں خاتون نے خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا، جب کہ عدالت نے میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان مقررہ وقت میں صلح نہ ہو سکی، جس پر عدالت نے خاتون کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کر لی۔ صلح نہ ہونے اور بیوی کی خلع کی درخواست منظور ہونے پر دلبرداشتہ شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »