Latest news

گوجرانوالہ : نجی ہسپتال سے لڑکی کی لاش برآمد

گوجرانوالا :   نجی اسپتال سے نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے، تاہم اکٹھے کیے گئے شواہد پر مزید تحقیقات کی جائے گی۔پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے منیر چوک میں واقع ایک نجی اسپتال کی انتظامیہ نے اسپتال کی چوتھی منزل کے نرسنگ روم میں نرس ہما کنول کی لاش پنکھے سے لٹکی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ شاہین آباد کی رہائشی نرس ہما کنول اسی اسپتال میں کام کرتی تھی۔نرس ہماکا نکاح ہوچکا تھا اور اگلے ماہ رخصتی ہونا تھی۔ ہما کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

 

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.