Daily Taqat

گجرات : شادی کی پہلی رات دولہا نے موت کو گلے لگا لیا

گجرات : گجرات میں دولہا اپنی شادی کی پہلی رات ہی مبینہ طور پر گلے پھند ا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے افضل کے گھرمیں خوشیوں کا سماں تھا،ہر طرف شہنائیوں کی گونج تھی، بیٹا ’’ابرار‘‘شادی کی تمام رسومات کے بعد اپنی دلہن ’’ زنیرہ ‘‘کو ڈھول کی تھاپ پر بڑے چاو کے ساتھ بیاہ کرلایامگر پھر اچانک شادی والا گھرصف ماتم میں اس وقت بد ل گیا جب ابرار کی لاش گھر کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ دولہے کے والد کاکہنا ہے کہ رات ابرار ٹھیک ٹھاک کمرے میں گیا۔ صبح کمرے کا دروازہ کھلا تھا، بہو نے بتایا کہ ابرار ایک بجے ہی چلا گیا تھا۔دوسری جانب پولیس افسر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گاکہ یہ خودکشی ہے یا کوئی اورمعاملہ ہے؟تاہم پولیس نے درخت سے لٹکتی لاش کو قبضہ میں لے لیا اور پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »