Daily Taqat

پی ٹی آئی کے کراچی کے جلسے میں کتنے لوگوں نے شرکت کی؟

جوں جوں الیکشن قریب آتا جارہا ہے سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں بھی تیزی آتی جارہی ہے۔ تحریک انصاف نے گزشتہ رات کراچی میں پاور شو کیا تو سیاسی پنڈتوں نے شہر قائد میں پارٹی کی پوزیشن کے حوالے سے فال نکالنا شروع کردی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ایم کیو ایم دھڑوں میں تقسیم ہے اور کراچی کے عوام کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے تو ایسے میں تحریک انصاف نے موقعے پر چوکا مارا اور ایک کامیاب سیاسی پاور شو کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کراچی میں پاور شو کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے شہر قائد کیلئے اپنے 10 نکات بھی پیش کیے۔ جلسہ پہلے حکیم سعید گراؤنڈ میں ہونا تھا تاہم پیپلز پارٹی سے جھگڑے کے بعد یہ جلسہ الہ دین پارک سے متصل گراؤنڈ میں کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں 7 سے 8 ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں۔ جبکہ شرکا کی تعداد 10 سے 12 ہزار تھی۔ دوسری جانب آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں 12 سے 15 ہزار کھلاڑی شریک ہوئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »