Daily Taqat

آج موسم کیسا رہے گا؟

راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ ملک کے متعدد علاقوں میں بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔  اسی طرح گرمی کی شدد میں کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا

امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں، بلوچستان میں تربت، چاغی، سبی اور پنجاب کے جنوبی شہروں میں سورج آج بھی گرمی برسائے گا۔ شہر قائد کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت میں قدرے کمی کا امکان ہے۔ لیکن آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 2 روز کے دوران کراچی کے باسیوں کا شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا جہاں جمعرات کو درجہ حرارت 44 جبکہ جمعے کو 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز ملک کا گرم ترین مقام تربت اور مٹھی رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »