Daily Taqat

نواز شریف نے ملک کو کھوکھلا کردیا : آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں ،انہوں نے ملک کو کھوکھلا کردیا ۔ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے جب کہ ہمارے دور میں پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، یہاں کوئی نریندر مودی کا دوست بننا چاہتا ہے لیکن پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، جو کام میں 5 سال پہلے کرتا ہوں ان کو وہ پانچ سال بعد یاد آتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو فاٹا کے انضمام کے لیے عدالت میں گئی تھیں کیونکہ فاٹا کے عوام بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے میں اور آپ ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »