Daily Taqat

ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں۔ پانی کی کمی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنے ادوار میں کچھ نہیں کیا۔ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ

اربوں روپے کا پانی ہم منرلز کے ساتھ سمندر میں ضائع کر رہے ہیں، پانی کے مسئلے پر بلی کی طرح آنکھیں بند نہیں کرسکتے، ہمیں عملی طور پر کچھ کرنا ہوگا۔ دل کرتا ہے ڈیم بنانے اور ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے چولہ پہن کر جاؤں اور چندہ مانگوں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں 2025 تک پانی کی شدید کمی پیدا ہونے کا خطرہ ہے، اسی خطرے کے باعث سوشل میڈیا پر کالا باغ سمیت دیگر ڈیمز کے حق میں زبردست مہم چل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر مہم کے نتیجے میں ہی چیف جسٹس نے ملک میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »