سپیشل سیکرٹری ہوم ڈاکٹر محمد شعیب اختر کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب اختر کی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔درخواست گزار شہری مرزا اکبر بیگ نے درخواست میں پنجاب حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد شعیب اختر کو سی ایس ایس کے بعد 20 ویں گریڈ میں تعینات کیا گیاہے ،ڈاکٹر محمد شعیب اختر کا تعلق ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ اور پروونشل مینجمنٹ سروسز سے نہیں ہے،قانون کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے فرد کو اسپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ نہیں لگایا جا سکتا ،ان کی سپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی غیر آئینی ہے ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈاکٹر محمد شعیب اختر کی بطور سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کالعدم قرار دیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.