اسلام آباد میں دہشتگردی کے خلاف 6 ملکی سپیکرزکی پہلی کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 6 ملکی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ آج کے دورمیں دہشتگردی کی بنیادبہت مختلف ہے،رکن ملکوں کے درمیان انٹیلی جنس طریقہ کار بنانے کی ضرورت ہے ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 6 ملکی سپیکر ز کی پہلی کانفرنس ہوئی جس میں افغانستان، ترکی ، ایران، روس اور چین کے سپیکر نے شرکت کی،تقریب میں صدر ممنون حسین، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شریک ہوئے۔
ایرانی سپیکر علی لاریجانی کا کہناتھا کہ 3 دہائیوں سے دہشتگردی سے لڑرہے ہیں،بنیادی اصولوں پراسلام میں تمام گروہ متفق ہیں،انہوں نے کہا کہ علاقے میں امریکاکی نئی مہم جوئی اورسائبرشعبے میں بھی دہشتگردی روکنے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.