Daily Taqat

ہائی کورٹ کاوزارت مذہبی امور کو نئے ٹور آپریٹرز کی حج کوٹہ کے لئے انرولمنٹ کی درخواستیں وصول کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے وزارت مذہبی امور کو نئے حج ٹور آپریٹرز کی حج کوٹہ کے لئے انرولمنٹ کی درخواستیں وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے اس سلسلے میں ٹریول ویلج ،ٹریول اینڈ ٹور ز کی درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور سمیت تمام مدعاعلیہان سے جواب بھی طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزاروں کے وکیل فرحان شہزاد نے موقف اختیار کیا کہ 2012ءکے بعد وزارت مذہبی امور نے کسی نئے حج ٹورآپریٹرکو انرول کیا ہے اور نہ ہی ان سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ۔یہ اقدام کاروبار کے آئینی حق کے منافی ہے ،علاوہ ازیں یہ حق مساوات سے متعلق آئین کے آرٹیکل25کی بھی خلاف ورزی ہے ۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کسی شہری کو امتیازی سلوک کرکے کاروبار کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے نئی حج پالیسی کے تحت بھی نئے ٹورز آپریٹرز سے درخواستیں وصول کرنے سے انکار کر دیاہے،حکومت کی جانب سے جاری کی گئی پالیسی میں دوسانی ٹریول کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کوبھی نظرانداز کیا گیا ہے ،عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور کو18 جنوری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »