ہائی کورٹ :پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر حکومت سے جواب طلب

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرولیم بم گرا دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے غیر قانونی طور پر اضافہ کیا،حکومت پہلے ہی پیٹرولیم امصنوعات پر غیر قانونی طور پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سیلز ٹیکس بڑھانے سے قبل وفاقی حکومت سے منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کو کالعدم قرار دے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.