Latest news

جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے اپنے ہی گھر والوں کی زندگیاں ختم کردی

لاہور : جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑے کے باعث قتل کی اندوہناک واردات نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ہوئی، ملزم محمد علی نے اپنی 55 سالہ ماں گلشن بی بی، 40 سالہ بھائی حماد اور 39 سالہ بھابھی لبنیٰ بی بی کو گولیاں ماریں۔ فائرنگ کے وقت ملزم کی بھابھی لبنیٰ نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ملزم نے پیچھے پہنچ کر گھر کے گیراج میں قتل کردیا، مقتول میاں بیوی کے پانچ بچے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کیے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.