Daily Taqat

کراچی : محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں کمی کا اعلان کر دیا

کراچی میں آج بھی شدید گرمی رہی،پارا 40 ڈگری پر پہنچ گیا،شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپ لگ گئے۔

شہر قائد میں آج بھی گرمی زوروں پر رہی ،محکمہ موسمیات نے3دن بعد سمندری ہوائیں چلنے کی خوشخبری سنادی ۔

ہیٹ اسٹروک سے متاثر افراد کےلئے اسپتالوں میں بھی خصوصی وارڈ قائم کئے گئے ہیں۔

شام ہوتے ہی ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہونے کی اطلاعات آئیں اور درجہ حرارت بھی گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی گرمی عروج پرہے۔لاڑکانہ اورنوابشاہ میں 44،مٹھی ، لسبیلہ43، موئن جودڑو42 اوررحیم یارخان میں 40ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہےکہ سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت کم ہونے لگے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »