لاہورہائی کورٹ میں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت

لاہورہائی کورٹ میں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹویزم پینل نامی فلاحی تنظیم کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جاتی عمرہ میں سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، رکاوٹوں کی وجہ سے عام شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

درخواست میں جاتی امرا میں سیکورٹی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت شریف برادران کی سیکورٹی کے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی حکم دے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.