وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کےخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی،عدالت نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف قومی اداروں کیخلاف تقاریر کرنے پر اندراج مقدمہ کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں سی سی پی اواورایس ایچ اوسول لائنزکو فریق بنایا گیا،پولیس نے وفاقی وزیر کی تقاریر سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی،سعد رفیق کی طرف سے ن لیگ لائرزفورم کے وکلا پیش ہوئے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اداروں کیخلاف بیان پرسعدرفیق کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے، درخواست گزار کا کہناتھا کہ پولیس وزیر ریلوے کےخلاف مقدمہ درج نہیں کررہی ،عدالت نے سماعت کچھ دیرکےلئے ملتوی کردی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.