لاہور : ہائیکورٹ میں وزیراعظم اوروزراکوکام سے روکنے کیلئے متفرق درخواست پرسماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحیدنے درخواست پرسماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت ودیگرکوفریق بنایاگیا، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ غیرمنتخب نمائندوں کو کابینہ کاحصہ بنایاگیا،عدالت وفاقی کابینہ میں شامل مشیروں کوکام سے روکے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے بغیروزیراعظم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم کواختیارات کے استعمال سے روکے،عدالت نے فریقین کے وکلاکو 28 جون کوبحث کیلئے طلب کرلیا ۔