Daily Taqat

پانچ ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت پراحتساب عدالت کے ریمارکس

کراچی:  محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزمان سفارش کے ذریعے  وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے اور کہالگتا ہے آپ لوگوں  کیس چلانے کا موڈمیں نہیں ہیں۔  اگر کسی ملزم کو اعتماد نہیں ہے تو دوسری عدالت میں درخواست کردے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ کچھ لوگ ہسپتالوں میں داخل ہونا چاہتے ہیں ، ہر ملزم کو ہسپتال نہیں بھجوایا جا سکتا جیلوں میں پڑے بیمار بھی برابر ہیں ، انہیں بھی سہولیات فراہم کی جائیں، اس عدالت میں سفارش نہیں چل سکتی ، سفارش وقت اور پیسے کا ضیاءہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »