Daily Taqat

سپریم کورٹ کی شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کی سماعت تیسرے دن بھی جاری

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کی سماعت آج تیسرے روز بھی  کی جائے گی ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خان پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔نیب کے وکیل کی جانب سے ریفرنس کھولنے کے حوالے سے دلائل دیے جائیں گے۔
گزشتہ روز عدالت نے سوال اٹھایا تھا کہ اسحاق ڈار کا اعترافی بیان نکال دیں تو اس کیس میں نیا کیا ہے جب کہ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، جرم بتائیں، صرف بیانات پر بھروسہ نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ میں بادی النظر کا لفظ استعمال نہ کریں سیدھا موقف اپنائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »