اسحاق ڈار کے خلاف آمد ن سے ذائد ا ثاثہ جات کی سماعت آج پھر جاری

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیاد اثاثوں کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج پھر جاری ہے۔ عدالت نے اسحاق ڈار اور ان کے ضامن کی جائیدادیں قرق کرنے سے متعلق نیب سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

سماعت میں اسحاق ڈار کے ضامن نے جائیداد قرقی کے احتساب عدالت کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

احتساب عدالت نے آج 5 گواہوں کی طلبی کے سمن بھی جاری کر رکھے ہیں، جن میں ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن واصف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس قمر زمان، برطرف ڈائریکٹر نادرا قابوس عزیز، ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان اور نجی بینک کے فیصل شہزاد شامل ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.