Daily Taqat

وزیرصحت پنجاب کا ماں بچہ ہسپتال کی تعمیر پرغور

لاہور :  وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ  پنجاب کے 5اضلاع بہاولنگر، اٹک ، راجن پور، لیہ اور میانوالی میں ماں بچہ اسپتال تعمیر کئے جائیں گے۔لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ماں بچہ اسپتالوں کی تعمیر پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار زچہ و بچہ اسپتال بنائے جا رہے ہیں، پاکستان میں زچگی کے دوران اموات کی شرح بہت زیادہ ہے، ماں اور بچے کی صحت وزیراعظم عمران خان کے پلان میں سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں جہاں طبی سہولیات کا فقدان ہے، پانچوں اسپتالوں پر کام بیک وقت شروع ہوگا، ماں بچہ اسپتال میں سینئرگائناکالوجسٹ تعینات کئے جائیں گے۔وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو منصوبے کا پی سی ون جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »