Daily Taqat

پسماندہ علاقوں سے صحت انصاف کارڈ مہم شروع کر رہے ہیں، وزیراعظم

آج پھر اعلان کرتا ہوں کہ کسی چور ڈاکو کو نہیں چھوڑے گے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب بھی ہم نیا پاکستان کہتے ہیں، تو ہماری مراد قائداعظم کا پاکستان ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راجن پور میں صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جس نظریے پر بنا تھا ہم اس سے بہت دور چلے گئے تھے، پاکستان ایک فلاحی ریاست کے نظریے کی بنیاد پر بنا، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جس مقصد کے لئے ملک بنایا گیا وہ پورا نہ کیا تو ملک تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے علاقوں کے مفاد کو دیکھیں گے تو  کبھی متحد نہیں ہوں گے، ہم متحد ہوگئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ترقی کے عمل میں پیچھے رہ گیا تھا، جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کے لئے صحت انصاف کارڈ پہلی کڑی ہے، پسماندہ علاقوں سے صحت انصاف کارڈ مہم شروع کریں گے، جتنےغریب گھرانے ہیں ان میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پیسے والے لوگ سرکاری اسپتالوں‌ میں نہیں‌ جانا چاہتے، نواز شریف کہتے ہیں کہ جیل بھجوائیں یا برطانیہ، یہاں کے اسپتال ٹھیک نہیں، اسحاق ڈار علاج کرانے بیرون ملک میں ہیں، نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو تین مرتبہ علاج کرانے برطانیہ گئے، بیرون ملک علاج پر 28 کروڑ خرچ کیے۔

انھوں نے کہا کہ مشرف دور میں جیل گیا تو وہاں کوئی طاقتور ڈاکو جیل میں نظرنہیں آیا، جب اسمبلی میں گیا، تو وہاں بڑے بڑے ڈاکوؤں کو دیکھا، عجیب بات ہے کہ جب بھی کوئی بڑا ڈاکو پکڑا جاتا ہے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔

انھوں‌ نے کہا کہ یاسمین راشد سرکاری اسپتالوں سے متعلق اصلاحات کو مزید تیز کریں، جو افراد ان اصلاحات کے خلاف ہیں، ان کو سوچنا چاہیے، عوام پر کیا گزرتی ہے۔ 1970 میں اسپتالوں کو قومیانے سے بہت نقصان ہوا، جب تک سزا اور جزا کاعمل تیز نہیں ہوگا ترقی نہیں ہوسکتی، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوںگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو بڑا ڈا کو بن جاتا ہے وہ نیلسن منڈیلا بن جاتا ہے اور نعرے لگاتا ہے، شہباز شریف جیل میں ایسے جاتا ہے، جیسے جنگ جیت کر جا رہا ہے۔ عوام کا پیسہ لوٹنے والا 40 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھوم رہا ہوتا ہے، جمہوریت کے نام پر کرپشن کا ٹولہ اپنی چوری چھاپنے پر لگا ہوا ہے، آج پھر اعلان کرتا ہوں کسی چور ڈاکو کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار کو سوچ سمجھ کر وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، عثمان بزدار کو کچھ لوگوں کی منفی مہم سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ عثمان بزدار پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کا حال جانتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »