پنجاب بھر کی لائبریریوں میں نواز شریف داستان حیات کے عنوان سے لکھی گئی کتاب رکھنے کے خلاف پنجاب حکومت کو چٹھی لکھ دی گئی
لاہور:پنجاب بھر کی لائبریریوں میں نواز شریف داستان حیات کے عنوان سے لکھی گئی کتاب رکھنے کے خلاف پنجاب حکومت کو چٹھی لکھ دی گئی ہے جس میں نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھائے گئے ہیں۔جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب حکومت کو چٹھی لکھ دی ہے جس میں کتاب کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے اس پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ،چٹھی میں نشاندہی کی گئی کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ہے، ایسے شخص کی کتاب کو کس طرح لائبریریوں میں رکھنے کا حکم دیا جاسکتا، چٹھی میں یہ استفسار کیا گیا کہ کتاب کو سرکاری طور پر لائبریریوں کا حصہ بنانے کا نوٹیفکیشن کس نے جاری کیا اور اس تمام پر کل لاگت کتنی ہے، چٹھی میں مطالبہ کیا گیا کہ نوٹیفکیشن کے اجرا اور اس تمام عمل پر اخراجات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔