Daily Taqat

حسن اور حسین نواز کو نیب کی جانب سے قید کی سزا سنائے جانے کا امکان

احتساب عدالت میں میاں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اورحسین نواز کو تین سال قید کی سزا سنا کر مقدمات کو داخل دفتر کردیا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیب کے قانون کے مطابق جب تک ملزمان پیش نہیں ہوتے

ان کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کا حصہ بنا کر ملزمان کو تین سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔ مقدمات کوداخل دفتر کردیا جاتا ہے اور بعد میں ملزمان کے دوبارہ پیش ہونے پر مقدمات کا از سر نو ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ نیب کے ریفرنسز میں میاں نواز شریف کے صاحبزادے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور بد ستور اشتہاری ہیں۔ اس لئے ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو تین سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »