وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اخترکووفاقی وزیربنائے جانےکانوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر کو وفاقی وزیر بنا ئے جانےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شیڈول فائیو اے کے قانون کے تحت وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے محصولات ،ہارون اختر کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے ، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ  کی تیاری کے لئے ہارون اختر کو وفاق وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.