Daily Taqat

نقیب اللہ کے ساتھ مارے گئےشخص کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا لیکن یہ سندھ پولیس کے ہاتھوں مارا گیا:حامد میرکاانکشاف

کراچی:سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آج کل میڈیا میں نقیب اللہ محسود کے قتل کے بارے میں بہت بات ہو رہی ہے اور ان کے ساتھ تین اور افراد کو بھی قتل کیا گیا جس میں ایک اسحاق نامی شخص بھی تھا اور اس کا تعلق پنجاب کے علاقے اوچ شریف سے تھا ،اسے پنجاب پولیس نے گرفتار کیا اور پتہ نہیں کیسے سندھ پولیس کے حوالے کیا اور وہ کراچی میں مارا گیا ۔
حامد میر کا کہناتھا کہ کراچی میں جس اسحاق نامی شخص کو پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا اس کا بھائی اسلام آباد میں جاری احتجاجی مظاہرے میں موجود ہے۔اسحاق کے بھائی یوسف کا کہناتھا کہ راﺅ انوار نے نقیب اللہ کے ساتھ میرے بھائی کو بھی جعلی مقابلے میں شہید کیا ،میرے بھائی کو 11 نومبر 2016 کو ہمارے گاﺅں سے ہی پنجاب پولیس نے اٹھایا ۔ میرا بھائی نے گاﺅں میں مدرسہ بنا رکھا تھا جہاں وہ بچوں کو پڑھانے میں مصروف تھا کہ دن کے وقت دو پولیس کی گاڑیاں آئیں اور وہ سیدھی مدرسے کے اندر چلی گئیں جس کے بعد اسے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور لے گئے ۔ میرا بھائی بے قصور تھا ہم چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کیلئے اپیل کرتے ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »