جو افسران میرے خلاف بیان دے رہے ہیں ان کے ہاتھ بھی صاف نہیں:راﺅ انوار

کراچی:معطل ایس ایس پی راؤانوار نے حساس اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو افسران میرے خلاف بیان دے رہے ہیں ان کے ہاتھ بھی صاف نہیں۔راو انوار کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کروانے والے کچھ افسران مجھ سے ذاتی بغض رکھتے ہیں، میں ایک پروفیشنل اور اصول پسند پولیس افسر ہوں جب کہ جو افسران میرے خلاف بیان دے رہے ہیں ان کے ہاتھ بھی صاف نہیں۔راو انوار نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آج تک اعلیٰ پولیس افسران نے کتنے کامیاب آپریشن کیے؟ سی ٹی ڈی سے ہونے والے پولیس مقابلوں میں آج تک کتنے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، میرے پاس اپنے دفاع میں خاصے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور یہ ٹھوس شواہد وقت آنے پر سب کے سامنے لاو¿ں گا۔راو انوار نے کہا کہ میرے قانونی مشیران میرے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کا جائزہ لے رہے ہیں، حساس اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے جو اس کیس کی تحقیقات کرے میں خود جلد ہی عدالتوں میں پیش ہوں گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.