اہم خبرِیں
سپریم کورٹ کی حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت زمین کے پاس سے گزرتا ’دُم دار ستارہ‘ پاکستان سے کیسے دیکھا جائ... گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں، رپورٹ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی

حکومت ہر معاملے میں ہماری نقل کرتے ہیں، حمزہ شہباز

لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب کے بجٹ کا 36 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے لیے رکھا جبکہ پنجاب میں 23 لاکھ افراد کو ہیلتھ کارڈز فراہم کیے۔پشاور کی میٹرو بس 85 ارب روپے کی ہوچکی ہے اور ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں ہماری نقل کرتے ہیں ، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ۔عدالت نے بھی کہاکہ دعوے تو بہت زیادہ کرتے ہیں کے پی کے اسپتالوں کی حالت دیکھیں۔جب آپ مشرف کے گن گاتے تھے تو میں نیب کی پیشیاں بھگت رہا تھا۔انھوں نے کہاایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کا بھی آپ سے جواب مانگیں گے۔ حکومتی اقدامات اور یوٹرن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور آپ کا یوٹرن بے نقاب کرتے رہیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ آج قوم پوچھتی ہے کہ شہبازشریف کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔شہبازشریف نے کئی منصوبوں میں اربوں روپے بچائے۔اسد عمر صاحب ان کو کان میں بتادیا کریں 60 دن میں کوئی کرپشن میں کمی نہیں ہوتی۔نیازی صاحب نے اپنے کھلنڈرے پن میں قوم کے اربوں روپے ڈبو دیے ۔جو برتن خالی ہوتا ہے شور زیادہ کرتا ہے آپ اپنے کام پر توجہ دیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نیازی صاحب خود بغض اور حسد میں گرفتار ہیں اس لیے گرفتاری کی بات کرتے ہیں۔عمران خان بھی ہیلی کاپٹر کیس میں پیشیاں بھگت چکے ہیں۔احتساب کی بات کرنے والے نیازی صاحب احتساب وہ کرتا ہے جسکا دامن صاف ہو۔میں کیا بابر اعوان ، علیم خان یا پرویز الہی ٰہوں جو آپ سے این آراو مانگوں گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عدالت کہہ رہی ہے کہ نیب کے افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔آپ ہیلی کاپٹر میں سرکاری تیل ضائع کرنے کا جواب دیں۔کل نیازی صاحب نے قوم سے دس منٹ کا خطاب کیا ۔اسپیکر ہمیشہ کمیٹی بناکر انکوائری کراتے ہیں اور پھر رولنگ دیتے ہیں۔ہماراموقف تھا اسمبلی کی تصویر بعد میں بنائی گئی ۔کیا وجہ ہے کہ اسپیکر صاحب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.