Daily Taqat

عدالت عالیہ کاحمزہ شہبازکی 13 نومبرتک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں گرفتارنہ کرنے کاحکم

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتار کر لیا جائے گا۔حمزہ شہباز شریف ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےدرخواست کی سماعت کی۔عدالت عالیہ نے حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیااس موقع پر حمزہ شہباز نے عدالت میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خدشہ ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتار کر لیا جائے گا۔حمزہ شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیئے، جبکہ ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »