حمزہ شہباز کا دورہ چکوال دو گروپوں میں لڑائی

ایم این اے حمزہ شہباز شریف کے دورہ چکوال کے موقع پر میجر گروپ اور سردار گروپ کے حامیوں میں ہاتھا پائی ہوگئی اور ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے جبکہ واک تھرو گیٹ گرا دیا۔ حمزہ شہباز شریف جونہی میڈیا سے گفتگو کے بعد اندر داخل ہوئے تودونوں گروپوں کے کارکن بھی اندر داخل ہو رہے تھے کہ اس دوران سردار گروپ کے حامیوں نے میجر گروپ کے حامیوں کو داخلے سے روکنے کیلئے گیٹ بند کر دیا جس سے دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا اور ایک دوسرے کو تھپڑ مارے گئے ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک خالد نوابی کو بھی اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ صحافیوں کوبھی کوریج کے دوران دھکے مارے گئے ،ایک سے موبائل فون چھین لیاگیا۔اس موقع پر شدید ہلڑ بازی دیکھنے میں آئی ہر طرف طوفان بدتمیزی برپا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.