Latest news

حمزہ شہباز کا 26 جون تک جسمانی ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کا 26 جون تک جسمانی ریمانڈ منظور کر کے نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس پر سماعت کی۔ نیب وکیل وارث جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ کل حمزہ شہباز کو ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ جج نے استفسار کیا ملزم کہاں ہے، کیا ملزم عدالت میں ہے۔ جس پر وکیل نے جواب دیا حمزہ شہباز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ جج نے سوال کیا کیا حمزہ شہباز کو گرفتاری کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔ نیب وکیل نے کہا حمزہ شہباز کو گرفتاری کی وجوہات فراہم کی گئی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.