حامد میر نےڈونلڈ ٹرمپ کو”ریچھ “قرار دے دیا

اسلام آباد:  سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ ریچھ‘ کے نام سے نواز دیا ۔ اور کہا ہے کہ ریچھ کافی نہیں پیتا۔
امریکی نژاد مسلمان سکالر شیخ اظہر ناصر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کافی آپ پیتے ہیں وہ مسلمانوں کی ایجاد ہے، الجبرا کی تو آپ کو سمجھ ہی نہیں آتی، جن ہسپتالوں کے آپ دورے کرتے ہیں ، وہ جامعات جن میں آپ کے داخلے کیلئے آپ کے والد نے بھاری رقم خرچ کی ، وہ ٹوتھ برش جو آپ قسمت سے ہی استعمال کرتے ہیں، اور وہ پِن ہول کیمرا جو آپ کے موبائل میں ہے سب مسلمانوں کی ایجادات ہیں اور میری خواہش ہے کہ کوئی آپ سے یہ ساری چیزیں چھین لے۔شیخ اظہر ناصر کے ٹویٹ کے جواب میں حامد میر نے انہیں براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ یا شیخ! آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غلط طریقے سے مخاطب کیا ہے کیونکہ وہ ڈیئر (پیارے) نہیں بلکہ بیئر ( ریچھ) ہے جو کافی نہیں پی سکتا‘۔حامد میر کی جانب سے ٹرمپ کو ریچھ قرار دیے جانے پر ہنسی کا طوفان برپا ہوگیا اور مداحوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس نام کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ محمد معاذ نامی صارف نے حامد میر کی تائید کی تو ڈاکٹر فضہ خان نے حامد میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ریچھ ہے تو آپ کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.