بلاول جسے بی بی کاقاتل کہتے ہیں اس کو گارڈ آف آنر دیا گیا,خواجہ آصف

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اوروں کے قاتل پکڑنے کے لئے جلسے کر رہے ہیں یہ اقتدار میں رہتے ہوئے اپنی بیوی کے قاتل کوپکڑنہ سکے۔لاہورمیں متحدہ اپوزیشن میں آصف علی زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ زرداری صا حب بیوی کے قاتل وفاقی و صو بائی حکومتوں میں رہنے کے باوجود نہ پکڑ سکے۔اب اوروں کے قاتل پکڑنے کے لئے جلسے کر ر ہے ہیں۔بلا ول جسکو بی بی کا قاتل کہتے ہیں زرداری صاحب اسکو صدر رکھنے پہ مصر تھے پھر اسے گارڈ آف آنر دیا،باپ بیٹا پہلے گھر میں فیصلہ کر لیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.