مرغی کی قیمتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ شہری پریشان

مرغی کے گوشت کی قیمت میں سرکاری سطح پر اضافہ کیا گیا ہے۔ شہر بھر میں مرغی کا گوشت 300روپے کلو سے زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ موسم سرما میں مرغی کے گوشت کی طلب بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔

کمشنر کراچی کی جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق 22دسمبر کوزندہ برائیلر مرغی کی قیمت 190روپے کلو، برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 294روپے کلو مقرر کی گئی ہے مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں رواں ماہ کے دوران 77روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے 30نومبر کو برائیلر زندہ مرغی کی قیمت 140 روپے کلو جبکہ گوشت کی قیمت 217روپے کلو مقرر کی گئی تھی۔

صارفین کے مطابق کنٹرولر جنرل آف پرائسز کے محکمے کے پاس قیمتوں کے تعین کا کوئی سائنسی طریقہ موجود نہیں ہے اور مارکیٹ کی قیمتوں کو سرکاری تحفظ دینے کیلئے یومیہ بنیاد پر مرغی کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

صارفین کے مطابق پیداواری تخمینہ لگائے بغیر ہی پولٹری صنعت کے اعدادوشمار کی بنیاد پر سرکاری قیمتیں مقرر کی جارہی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.